24 جون 2012 - 19:30

سعودی عرب نے پہلی مرتبہ خواتین کو اولپمکس کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: سعودی حکام کے مطابق ملک کی اولمپک کمیٹی اولپمکس گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی خواتین کی نگرانی کرے گی۔سعودی عرب کے اس فیصلے کے بعد ان قیاس آرائیوں کا اختتام ہو جائے گا کہ اولمپکس گیمز کے لیے سعودی ٹیم کو جنسی امتیاز کی بنا پر نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے اولمپکس کے لیے اپنے قومی دستے میں خواتین کو شامل کرنے سے انکار کیا تھا اور سعودی عرب کا دستہ لندن اولمپکس کا واحد دستہ ہونا تھا جس میں کوئی عورت نہیں ہوتی۔ سعودی حکومت کے اس فیصلے سے انتھا پسند وہابیوں کے نظریہ کو کافی دھچکا لگا ہے۔ سعودی عرب میں وہابی قدامت پسند حلقے خواتین کے عوامی مقامات پر کھیلوں میں حصہ لینے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔......./169